حکومت کا ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

May 15, 2024 | 12:45:PM
حکومت کا ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری ، وفاقی حکومت نے ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سی پی اے نے نیپرا سےآئندہ سال کیلئے بجلی کےٹیرف میں 4 روپے 16پیسے تک اضافے کی درخواست دائر کردی،جس میں لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ مانگ لیا۔

لیسکو رواں سال 22 روپے 95 پیسے فی یونٹ کے حساب سے بلنگ کر رہی ہے جبکہ  آئندہ سال کیلئے 25 سے لیکر27روپے 11پیسے فی یونٹ پرٹیرف کی ڈیمانڈ  کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ  ٹیرف میں اضافے کی درخواست آپریشنز، کیپیسٹی چارجز کی قیمت پر دائر کی گئی، جس کے بعد سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا نے 23 مئی کو سماعت مقرر کر دی۔
ذرائع کے مطابق نیپرا کی جانب سے مجوزہ 7 قیمتوں کی کیٹیگریز پر سماعت کی جائے گی جبکہ سماعت میں منظور ہونے والی قیمت پر آئندہ ماہ صارفین کو بلنگ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان