لکی مروت؛نامعلوم افراد سپرنٹنڈنٹ کو ساتھی سمیت اٹھاکر لے گئے

May 15, 2024 | 15:48:PM
لکی مروت؛نامعلوم افراد سپرنٹنڈنٹ کو ساتھی سمیت اٹھاکر لے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لکی مروت میں  نامعلوم افراد اسلحہ کی نوک پر محکمہ تعلیم کے سپرنٹنڈنٹ کو ساتھی سمیت گاڑی میں اٹھا کرلے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ مصروف ترین علاقے لاری اڈہ میں پیش آیا،جہاں نامعلوم افراد اسلحہ کی نوک پر عارف اللہ نامی سپرنٹنڈنٹ کوساتھی سمیت گاڑی میں ڈال کر اٹھا لے گئے۔

عارف اللہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ میں بی پی ایس 17 کے سپرنٹنڈنٹ ہیں۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ  اٹھانے والے ایف آئی اے سائبر کرائم کے بندے معلوم ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کون کونسا قومی ادارہ فروخت ہوگا؟فہرست قومی اسمبلی میں پیش

سعید اختر صدر آل کوآرڈینیشن کونسل کا کہنا ہے کہ دن دیہاڑے  مین اڈے سے ایک سپرنٹنڈنٹ کو اغوا کرنا سیکورٹی اداروں کی ناکامی ہے،واقعہ پر سرکاری ملازمین سخت برہم ہیں،جلد مشاورت کے بعد سخت لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔