گزشتہ تین مالی سالوں میں کتنی گندم درآمد کی گئی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

May 15, 2024 | 14:51:PM
 گزشتہ تین مالی سالوں میں کتنی گندم درآمد کی گئی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان خان)ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے گزشتہ تین مالی سالوں میں کتنی گندم درآمد کی، تفصیلات سامنے آ گئیں۔

گزشتہ ادوار میں خریدی گئی گندم کی تفصیل قومی اسمبلی کو مل گئی ۔وزارت تجارت نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا۔دستاویزکے مطابق سال 21-2020 میں ٹی سی پی نے 464.56 ملین ڈالرز مالیت کی 17 لاکھ ایک ہزار 399 میٹرک ٹن گندم درآمد کی۔

سرکاری دستاویز کے مطابق سال 21-2020 میں ٹی سی پی نے 464.56 ملین ڈالرز مالیت کی 17 لاکھ ایک ہزار 399 میٹرک ٹن گندم درآمد کی،مالی سال 22-2021 میں ٹی سی پی نے 784.19 ملین ڈالرز مالیت کی 22 لاکھ 10 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کی،مالی سال 23-2022 میں ٹی سی پی نے 1078.9 ملین ڈالرز مالیت کی 26 لاکھ 61 ہزار 31 میٹرک ٹن گندم درآمد کی۔

ضرورپڑھیں:کون کونسا قومی ادارہ فروخت ہوگا؟فہرست قومی اسمبلی میں پیش

تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ ٹی سی پی نے تین سالوں میں گندم اقتصادی رابطہ کمیٹی اور وفاقی کابینہ کی ہدایت پر درآمد کی،وزرات تجارت کا کہنا ہے کہ ٹی سی پی محض گندم کی درآمد اور سٹوریج کی زمہ دار ہے،گندم کی پراسیسنگ اور تقسیم وزارت غذائی تحفظ اور پاسکو کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:18لاکھ ٹن گندم خریدنے کے فیصلے پر محسن نقوی کا شہباز شریف کو خراج تحسین