عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری

May 15, 2024 | 19:22:PM
عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری  کر دیا ہے ۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 190 ملین پاونڈز ریفرنس میں نیب نے اعتراف کیا کہ تحقیقات مکمل ہیں ملزم کو قید میں رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب پراسیکیوٹر کے مطابق بانی پی ٹی آئی ریکارڈ ٹمپرنگ یا ٹرائل پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر سکتے ہیں، نیب کے ان تحفظات کے حوالے سے ریکارڈ پر کوئی چیز موجود نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی منظور کی جاتی ہے، بانی پی ٹی آئی 10 لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرائیں،ساتھ ہی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس کے حوالے سے عدالتی آبزرویشنز عبوری نوعیت کی ہیں، ٹرائل پر اثرانداز نہیں ہونگی۔

یہ بھی پڑھیں : کیا سیف علی خان تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں ؟