پچھلے 10 سالوں میں مودی کے اثاثوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں 

May 15, 2024 | 18:39:PM
پچھلے 10 سالوں میں مودی کے اثاثوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اثاثوں کی کل مالیت 3کروڑ 2لاکھ روپے نکلی ، مودی کے پاس نہ کوئی گھر  ہے اور نہ ہی کوئی گاڑی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کے ظاہر کردہ اثاثوں کی مالیت 3.02 کروڑ روپے ہے اور ان کے پاس کوئی گھر ہے اور نہ ہی کوئی گاڑی ہے۔الیکشن کے حوالے سے جمع کرائے گئے تحریری بیان کے مطابق نریندر مودی کے پاس کوئی زمین بھی نہیں،نریندر مودی کی جانب سے جمع کرائے گئے حلف نامے کے مطابق ان کے 2.86 کروڑ روپے فکسڈ ڈپازٹ کی صورت میں بینک میں موجود ہیں جبکہ ان کے پاس 52 ہزار 920 روپے کیش موجود ہیں، اس کے علاوہ 2بینک اکانٹس میں 80 ہزار 304 روپے موجود ہیں۔

نریندر مودی نے 9.12 لاکھ روپے نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ کی مد میں رکھے ہوئے ہیں، ان کے پاس سونے کی چار انگوٹھیاں بھی ہیں جن کی مالیت 2.68 لاکھ بھارتی روپے بنتی ہے،کاغذات میں موجود تعلیم کے حصے میں نریندر مودی نے بتایا ہے کہ انہوں نے 1978 میں دہلی یونیورسٹی سے آرٹس میں گریجویشن کی اور گجرات یونیورسٹی سے 1983 میں آرٹس میں ہی ماسٹرز مکمل کیا،بھارتی وزیراعظم نے اپنے کاغذات میں یہ بھی بتایا کہ ان پر کوئی بھی مجرمانہ کیس زیر التوا نہیں ہے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے گزشتہ روز اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : گاڑیاں مزید  مہنگی ،بینکوں سے پیسے نکلوانے پرایڈوانس ٹیکس بڑھانے کی تجویز