راکھی ساونت کو دل کی تکلیف ،ہسپتال منتقل

May 15, 2024 | 11:54:AM
بالی ووڈ کی نامور اداکارہ راکھی ساونت راکھی ساونت دل کی شدید تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ راکھی ساونت راکھی ساونت دل کی شدید تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر چند تصاویر گردش کرتی نظر آرہی ہیں جن میں اداکارہ راکھی ساونت کو ہسپتال میں موجود نیم بیہوشی کی حالت میں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ اور بگ باس فیم راکھی ساونت کو مبینہ طور پر 'دل کی شدید تکلیف' کی وجہ سے منگل کو ممبئی کےہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اس دوران اداکارہ کے چند ٹیسٹ کیے گئے جس میں یہ بات سامنے آئی کہ راکھی  دل کے عارضے میں مبتلا ہیں جبکہ انہیں اگلے 5 سے 6 دن آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:   پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، ڈالر بھی سستا ہو گیا

دوسری جانب راکھی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیماری کی تفصیلات نہیں بناسکتیں ساتھ ہی انہوں نے میڈیا اور مداحوں سے رازداری کی درخواست  کرتے ہوئے کہا کہ،’مجھے تھوڑا وقت چاہئیے’۔

راکھی ساونت کی تصاویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نیک تمناؤں کا طوفان امڈ آیا جس پر مداحوں کی جانب سے اُن کیلئے  جلد صحت یابی کی