نقل مافیا سرگرم، آج بھی پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل

May 15, 2024 | 10:30:AM
نقل مافیا سرگرم، آج بھی پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عائمہ خان)کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات کا آٹھواں روز  لیکن پرچہ لیک ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا۔

آج بھی دسویں جماعت کا حیاتیات کا پرچہ شروع ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، واٹس ایپ گروپس میں بھی نقل مافیا نے حل شدہ پرچہ جاری کردیا۔

کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں نقل مافیا کا راج کم نہ ہوسکا اور ثانوی بورڈ کی انتظامیہ نقل مافیا کے آگے بے بس دکھائی دے رہی۔

خیال رہے کہ  گزشتہ 7 روز سے پرچہ آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے،ناظم امتحانات کے مطابق دہم جماعت سائنس گروپ کے طلبا کا حیاتیات کا پرچہ صبح کی شفٹ میں ہو رہا ہے جبکہ نہم جماعت جنرل گروپ کے طلبا جنرل سائنس کا پرچہ آج دوپہر کی شفٹ میں دیں گے۔

ناظم امتحانات کا بتانا ہے کہ دہم جماعت سائنس گروپ کے ایک لاکھ 60 ہزار 842 طلبا و طالبات امتحان میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ نویں جماعت جنرل گروپ کے 16 ہزار سے زائد طلبا امتحان میں شرکت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، ڈالر بھی سستا ہو گیا

ان کا کہنا ہے کہ طلبا و طالبات کے لیے مجموعی طور پر 505 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، سینٹرل جیل میں بھی ایک امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے، سینٹرل جیل میں 22 طلبا امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔

ناظم امتحانات کا بتانا ہے کہ گورنمنٹ اسکول کے امتحانی مراکز کی تعداد 148 ہے، نجی اسکولوں کے امتحانی مراکز کی تعداد 357 ہے، میٹرک امتحانات میں 3 لاکھ 68 ہزار سے زائد طلبا کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔