اومی کرون کے وار ۔۔۔تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند۔۔این سی او سی کا بڑا فیصلہ

Jan 21, 2022 | 19:57:PM
این سی او سی، کورونا، زیادہ شرح، تعلیمی ادارے، بند کرنے کا فیصلہ
کیپشن: تعلیمی ادارے ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)نے کورونا کی زیادہ شرح والے علاقوں میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی صورتحال پر جائزہ لینے کیلئے این سی او سی کا  ہنگامی اجلاس ہوا جس میں کورونا کی صورتحال اور تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے غور کیا گیا، این سی او سی نے کورونا کی زیادہ شرح والے علاقوں میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ،صوبائی تعلیم اور صحت کے محکمے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ  خودکریں گے ،تعلیمی ادارے بند کرنے کیلئے کیسز کی شرح کا تعین کیا جائے گا۔
این سی او سی نے کہاہے کہ 12 سال سے زائد عمر کے طلبا کو کورونا ویکسین لگانے کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے،اومی کرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹ کیے جائیں،این سی او سی نے کہاہے کہ ڈیٹا سے ویکسینیشن لیولز اور انفیکشن ریٹ کا تعلق سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا خبردار۔!۔کورونا کے وار تیز۔ سکولوں میں ہائی الرٹ جاری، محکمہ تعلیم کا ہنگامی فیصلہ ۔۔!!