عاصم اظہر اور میرب علی کب شادی کررہے ہیں؟ گلوکار نے بتا دیا

May 15, 2024 | 15:41:PM
پاکستان شوبز انڈسٹری کےمعروف گلوکار عاصم اظہر  نے اداکارہ و ماڈل میرب علی سے شادی سے متعلق انکشاف کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  پاکستان شوبز انڈسٹری کےمعروف گلوکار عاصم اظہر  نے اداکارہ و ماڈل میرب علی سے شادی سے متعلق انکشاف کردیا۔

عاصم اظہر نے حال ہی میں پروگرام ’مزاق رات‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی شادی کی تاریخ سے متعلق گفتگو کی۔ پروگرام میں خاتون مداح نے عاصم اظہر سے سوال پوچھا کہ وہ شادی کب کررہے ہیں؟ جس پر اداکار نے جواب دیا کہ اصل میں ابھی شادی کی تاریخ طے نہیں ہوئی لیکن ان دونوں کی رضامندی ان کے والدین کے ساتھ ہے۔

مزید پڑھیں:   مظفرگڑھ :نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، صحافی قتل

انہوں نے مداح سے مزید کہا کہ ’آپ دعا کریں ہمارے والدین جلد ہی ہمارے لیے اچھی خبر دیں‘۔

یاد رہے کہ عاصم اظہر اور میرب کی مارچ 2022 میں منگنی ہوئی تھی، دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں کئی سال تک چل رہی تھیں جس کے بعد دونوں نے نئے رشتے میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

منگنی کے بعد دونوں کو اکثر ایک ساتھ تقاریب میں دیکھا گیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں۔