20 منزلہ عمارت میں آتشزدگی۔۔ 7افراد ہلاک

Jan 23, 2022 | 00:01:AM
ممبئی ، واقع، 20 منزلہ،آگ، عمارت
کیپشن: ممبئی میں واقع 20 منزلہ عمارت میں آ گ لگی ہے (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مہارشٹرا کے دارالحکومت ممبئی کے جنوب میں واقع ایک  گنجان آبادی والے علاقے تاڑدیو میں آج صبح کملا نامی 20 منزلہ عمارت میں آگ لگنے کے نیتجے میں افراتفری مچ گئی اور اس حادثے میں 7افراد ہلاک ہو گئے۔ْ

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے تاڑدیو علاقے میں واقع ایک کثیر منزلہ عمارت میں ہفتہ کی صبح آگ لگ گئی،  بتایا جا رہا ہے کہ یہ لیول 4 یعنی خطرناک آگ ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 24 گاڑیاں  اور پانچ ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق تاڑ دیو میں بھاٹیا ہسپتال کے پاس واقع کملا سوسائٹی نام کی 20 منزلہ عمارت میں آگ صبح 7:30 بجے لگی۔ خطرناک آگ کی لپیٹ میں آئی عمارت سے متعدد افراد کو بچایا گیا ہے۔ چار لوگوں کو نائر ہسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں دو کو مردہ قرار دیا گیا۔ بھاٹیا اسپتال میں داخل 15 میں سے تین کی حالت نازک ہے۔اب تک کی رپورٹوں کے مطابق لگنے والی آگ سے 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آوارگی سے پڑھائی تک۔۔’’کارامل‘‘سٹوڈنٹ بلی کی ویڈیو نے دھوم مچا دی