مختلف علاقوں میں دھند، لاہور سیالکوٹ موٹروے بند

Jan 23, 2021 | 20:53:PM
 مختلف علاقوں میں دھند، لاہور سیالکوٹ موٹروے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک کے مختلف علاقوں میں دھند چھا گئی ،حد نگاہ متاثر ہونے پر موٹروے دھند کے باعث بند کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے پر حد نگاہ 50 میٹر سے کم رہ گئی،جس پر موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیاگیا، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی محمد زکریاکاکہنا ہے کہ موٹروے مسافروں کی حفاظت کیلئے بند کی گئی ہے،مسافر دھند میں لاہور سیالکوٹ موٹروے پر سفر سے پرہیز کریں،ان کاکہناتھا کہ مسافرلاہور سیالکوٹ موٹروے پر سفر کرنے سے پہلے 1124 پر کال کر کے دھند کی صورتحال کا پتہ کر لیں۔