اسلام آباد پولیس میں 7 ہزار 600 نئی بھرتیوں کی منظوری

Feb 23, 2026 | 20:09:PM
اسلام آباد پولیس میں 7 ہزار 600 نئی بھرتیوں کی منظوری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس میں 7 ہزار 600 نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی۔

 اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کے معاملات جاری تھے اور بھرتیوں کی منظوری کے لیے معاملہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا تھا، حکومت نے بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 7 ہزار 600 نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔

 اس حوالے سے آئی جی پولیس سید علی ناصر رضوی نے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر پر گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی اور بتایا کہ وزارت خزانہ نے وفاقی پولیس میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی ریاست الاسکا کے قریب 6.3 شدت کا زلزلہ