امریکی ریاست الاسکا کے قریب 6.3 شدت کا زلزلہ

Feb 23, 2026 | 11:07:AM
امریکی ریاست الاسکا کے قریب 6.3 شدت کا زلزلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی ریاست الاسکا کے قریب 6 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق الاسکا کے قریب آئے زلزلے کی گہرائی ایک کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں شدید برفانی طوفان، ہزاروں پروازیں منسوخ، ایمرجنسی نافذ
امریکی سونامی وارننگ سسٹم کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد کسی قسم کی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ 

 امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ اتوار کی شام 22 فروری کو مقامی وقت کے مطابق 7 بج کر 11 منٹ پرالاسکاکے علاقے نکولسکی کے قریب آیا، زلزلے کی گہرائی زمین کی سطح سے تقریباً 0.6 میل تھی جو انتہائی کم گہرائی شمار ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کم گہرائی میں آنے والے زلزلے عام طور پر زیادہ شدت سے محسوس کیے جاتے ہیں کیونکہ ان کا مرکز زمین کی سطح کے قریب ہوتا ہے۔