پنجاب؛ متعدد ڈی پی اوز سمیت 24 افسران کے تقرروتبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے متعدد ڈی پی اوز سمیت 24 افسران کے تقرروتبادلے کر دیئے۔
دوست محمد کو ڈی پی او سیالکوٹ ،اسد اعجاز ملہی کو ڈی پی او اوکاڑہ ،وقار عظیم کو ڈی پی او میانوالی،محمد شفیق کو ڈی پی او جہلم ،ساجد کھوکھر کو ڈی پی او جھنگ ، ارسلان زاہد کو ڈی پی او ننکانہ صاحب،اخلاق تارڑ کو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ،محمد عابد کو ڈی پی او خانیوال تعینات کر دیا گیا۔
اسی طرح محمد طارق عزیز کو ایس ایس پی سپیشل برانچ لاہور ریجن ،سید عمران کرامت بخاری کو ایس پی انٹیلی جنس سپیشل برانچ پنجاب تعینات ،فاروق سلطان کو اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی سی پی او پنجاب ،اسماعیل الرحمٰن کو اے آئی جی کمپلینٹس سی پی او پنجاب مقرر کر دیا گیا۔
احمد محی الدین کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،محمد راشد ایس ایس پی انٹیلی جنس سی ٹی ڈی پنجاب تعینات،کیپٹن (ر) محمد اجمل اے آئی جی آپریشنز ساؤتھ پنجاب مقررکر دیئے گئے،فراز احمدکو اے آئی جی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سی پی او پنجاب تعینات کیا گیا ہے،فیصل شہزاد سنٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کریں گے۔
عبادت نثار کوبھی سنٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا ہے،کیپٹن (ر) بلال افتخار ایس ایس پی پی ایچ پی گوجرانوالہ ،عبدالوھاب ایس ایس پی انویسٹی گیشن اینڈ انسپکشن سی سی ڈی پنجاب ،وسیم اختر چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ ،عائشہ بٹ ایس پی ہیڈکوارٹرز ایلیٹ پولیس فورس پنجاب ،
فاروق احمد انور ایس پی آر آئی بی ساہیوال ریجن ،محمود ہارون ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ ساہیوال ریجن تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر کی کب سے اور کتنی چھٹیاں ہونگی؟