نورا فتیحی کا ہمشکل لڑکا، ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

Feb 23, 2022 | 13:18:PM
نورا فتیحی کے ہمشکل لڑکے کے سوشل میڈیا پر چرچے
کیپشن: نورا فتیحی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر   بالی وڈ اور پاکستانی  اداکاروں کے ہمشکل کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جن میں سے کچھ میں اس قدر مماثلت ہوتی ہے کہ دیکھنے والے حیران ہی رہ جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی کا ایک ہمشکل لڑکا سوشل میڈیا پر خاصہ مقبول ہورہا ہے، نورا کے ہمشکل لڑکے کی ویڈیو سب سے پہلے ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر آریان قریشی نامی اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی تھی۔ بعدازاں یہ ویڈیو انسٹاگرام اور فیس بک پر شیئر کی گئی جس پر صارفین نے اظہار خیال کیا کہ یہ لڑکا حقیقتاً نورا سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں کب ہونگی۔ فیصلہ ہو گیا
 ویڈیو میں دکھایا گیا کہ سب سے پہلے ایک لڑکا لیپ ٹاپ کی اسکرین پر نورا کی تصویر دکھاتا ہے، بعد میں اداکارہ کے ہمشکل کو دکھایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹھنڈی ہوائیں۔ بارشیں بھی ہونگی۔اہم خبر جانیے
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی اداکاروں کے ہمشکل منظر عام پر آچکے ہیں جن میں پاکستانی اور بالی وڈ اداکار و دیگر شامل ہیں۔