ٹھنڈی ہوائیں۔ بارشیں بھی ہونگی۔اہم خبر جانیے

Feb 23, 2022 | 12:27:PM
ٹھنڈی ہوائیں۔ بارشیں بھی ہونگی۔اہم خبر جانیے
کیپشن: بارشوں کا نیا سلسلہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بارشوں کا نیا سپیل لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں داخل ہوگیا،محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ بارشوں کی پیش گوئی  کردی  ہے۔

 محکمہ موسمیات نے منگل سے جمعرات کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ پرکی رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوا۔پنجاب کے گئی شہروں میں منگل کو بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک ،چکوال ،جہلم ،گجرات اورگوجرانوالہ سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بدھ کو بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی میں دنیا کے سب سے خوب صورت ’میوزیم آف دی فیوچر‘ کا افتتاح

بالائی و وسطی پنجاب میں بھی تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔ شمالی بلوچستان،بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، کشمیراورگلگت بلتستان میں بھی آندھی کے ساتھ بارش ہوگی۔ پہاڑوں پر برفبار ی جب کہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد میں مطلع ابر آلود ر ہے گا بارش بھی ہوگی ، لاہور میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مری،گلیات میں برفباری کی توقع ہے چند مقامات پر ژالہ باری ہوگی۔ 

راولپنڈی،اٹک،جہلم، چکوال، گجرات،نارووال اورسیالکوٹ میں بعض مقامات پر تیز بارش ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا پیکا قانون کی دفعہ 20 کے تحت گرفتاریاں نہ کرنیکا حکم