سینیٹ الیکشن:اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور 

Aug 23, 2025 | 13:06:PM
سینیٹ الیکشن:اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم کمبوہ)پنجاب اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے لئے سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز کے کاغذات کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔
کاغذات کی سکروٹنی کے موقع پر پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی علی امتیاز وڑائچ بھی موجود تھے جبکہ سرفراز ڈوگر، وقاص محمود مان اور میاں ثاقف بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل
ریٹرننگ آفیسر آج تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل کریں گے اور9 ستمبر کو سینیٹ جنرل نشست پر ضمنی الیکشن ہوگا۔