سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل ہوگیا۔
پاکستان بھر سے اب تک ایک لاکھ 18 ہزار 60 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد مزید حج درخواستوں کی وصولی روک دی گئی ہے۔
حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کی گئی تھی، حج درخواستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی گئیں، 17 روز میں عازمین نے آن لائن اور منتخب بینکوں کے ذریعے درخواستیں جمع کرائیں۔
رپورٹ کے مطابق عازمین نے طویل اور مختصر دورانیے کے حج کیلئے درخواستیں جمع کرائیں، وزارت مذہبی امور نے نصف حج اخراجات پہلی قسط کے طور پر وصول کیے، حج کے باقی اخراجات دوسری قسط میں وصول کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:گورنر سندھ کو ہٹانے کیلئےسندھ ہائی کورٹ میں آئینی پٹیشن دائر
حکام وزارت مذہبی امورکے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کا عمل ماضی کے مقابلے میں قبل از وقت مکمل کرلیا گیاہے، پہلے مرحلے میں رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستیں وصول کی گئی تھیں جس کے بعد غیر رجسٹرڈ افراد کیلئے حج درخواستیں جمع کرانے کا مرحلہ شروع کیا گیا تھا۔