گورنر سندھ کو ہٹانے کیلئےسندھ ہائی کورٹ میں آئینی پٹیشن دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ممتازجمالی)گورنر سندھ کو ہٹانے کیلئےسندھ ہائی کورٹ میں آئینی پٹیشن دائرکردی گئی۔
آئینی پٹیشن سندھ ہائی کورٹ کے وکیل اور سابق جج ایڈووکیٹ احمد علی گبول کی جانب سے دائرکی گئی ہے جس میں صدر پاکستان ، وزیراعظم اور گورنر سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔
آئینی پٹیشن میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی فوری برطرفی کی استدعا کی گئی ہے،آئینی پٹیشن میں مزیدکہاگیاہے کہ گورنر سندھ نے آئینی حلف غیر جانبداری کی خلاف ورزی کی ہے ۔
پٹیشن میں کہاگیاہے کہ گورنرنے لسانی بنیادوں پر سیاست کو فروغ دیا ہے انہوں نے ایم کیو ایم کی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر صوبائی ،نسلی اورصوبائی تقسیم کی بات کی،گورنر ہاؤس اور دیگر مقامات پر گورنر نے تقاریر کیں جن میں کراچی کو سندھ سے علیحدہ کرنے کی بات کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:بانی کی ضمانت کے موقع پر غیر حاضری:پی ٹی آئی عہدیداران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
پٹیشن کے مطابق اردو بولنے والوں کو بنیاد بنا کر لسانی منافرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی،گورنر کا یہ رویہ آئین کے آرٹیکل 4۔5.2.25. 32 کی خلاف ورزی ہے ،یہ آرٹیکل برابری اورصوبائی ہم آہنگی کی ضمانت ہیں۔
پٹیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے بھی ریاستی عہدے کو کسی سیاسی ایجنڈے کے لیے استعمال کرنے سے روکتے ہیں، صدر پاکستان گورنرسندھ کو آرٹیکل 101(3) کے تحت ہٹائیں اوراس منصب کووفاقی اتحاد اور صوبائی ہم آہنگی کی علامت بنایا جائے ۔