مفت الیکٹرک موٹرسائیکلیں !‌ خواتین کیلئے اہلیت کا معیار اور درخواست دینے کا طریقہ کار سامنے آگیا

Aug 23, 2025 | 08:57:AM
مفت الیکٹرک موٹرسائیکلیں !‌ خواتین کیلئے اہلیت کا معیار اور درخواست دینے کا طریقہ کار سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مفت الیکٹرک موٹرسائیکل منصوبے میں خواتین کے لیے اہلیت کا معیار اور درخواست دینے کا طریقہ کار سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کوبااختیار بنانے کیلئے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ نے 10 ہزارمفت الیکٹرک موٹرسائیکلوں کے منصوبےکا آغاز کردیا ہے۔

وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم نے کہا ہے کہ منصوبے کے لیے خواتین کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے، خواتین صنعتی مزدور اپنی درخواستیں ورکرز ویلفیئر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ https://emotorcycle.wwbs.gos.pk/ پر جمع کرا سکتی ہیں۔

وزیر محنت کا کہنا تھا کہ قرعہ اندازی ڈیجیٹل نظام کے تحت کی جائے گی تاکہ کسی قسم کی انسانی مداخلت کا امکان نہ رہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس منصوبے کے لیے 45 سال تک کی خواتین صنعتی مزدور اہل قرار دی گئی ہیں جبکہ 20 فیصد اقلیتی کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے۔

درخواست دہندگان کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے 60 دن کی مہلت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف و ہراس میں مبتلا

شاہد تھہیم کا کہنا تھا کہ خواتین ملک کی آبادی کا نصف ہیں، ان کی ترقی کے بغیر پاکستان کی حقیقی ترقی ممکن نہیں۔