ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف و ہراس میں مبتلا

Aug 23, 2025 | 08:25:AM
 ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف و ہراس میں مبتلا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان کے ضلع ژوب اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 150 کلومیٹر زیر زمین تھی، ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، اس وقت زلزلہ پیما مرکز نے بتایا تھا کہ ژوب میں آئے زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز ژوب سے 106 کلومیٹر جنوب میں تھا۔