بھارتی اداکارہ و روسی ماڈل کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

Aug 23, 2021 | 18:42:PM
بھارتی اداکارہ و روسی ماڈل کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تامل انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی بھارتی اداکارہ الیگزینڈرا جاوو کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تامل فلموں کی مشہور اداکارہ و روسی ماڈل الیگزینڈرا جاوو کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق اداکارہ کی موت مبینہ طور پر خودکشی کے باعث ہوئی ہے، اداکارہ اپنے بوائے فرینڈ کیساتھ گووا میں رہائش پذیر تھی جہاں کمرے کی چھت سے ان کی لاش لٹکی ہوئی ملی تاہم پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کررہی ہے۔


 پولیس کے مطابق اداکارہ گزشتہ کئی دنوں سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی،اپنے بوائے فرینڈ کی غیرموجودگی میں اداکارہ پنکھے کے ساتھ رسہ ڈال کر جھول گئی ،جب اداکارہ کا بوائے فرینڈ گھر واپس آیا تو اس نے گھر کا مرکزی دروازہ بندپایا، دستک دینے کے باوجود اندر سے کوئی رسپانس نہیں آیا۔جس پر دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو اداکارہ کی لاش پھندے سے لٹک رہی تھی۔

 اس کے علاوہ 2019 میں اداکارہ نے ایک فوٹوگرافر کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت درج بھی کرائی تھی جبکہ ایک اور شخص انہیں بلیک میل بھی کررہا تھا لہٰذا تحقیقات کے دوران تمام افراد سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اداکارہ کا تعلق روس سے ہے جو بھارتی تامل انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ہیں اور گووا میں رہائش پذیر تھیں، واقعہ سے متعلق ان کے اہل خانہ اور روسی سفارت خانہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مہوش حیات نے اپنے بال کیوں کٹوائے ۔۔دلچسپ ویڈیو وا ئرل