راشد نسیم نے بھارتی مارشل آرٹس ماسٹر کیخلاف ایک با ر پھر بر تری ثا بت کر دی

Aug 23, 2021 | 17:07:PM
 راشد نسیم نے بھارتی مارشل آرٹس ماسٹر کیخلاف ایک با ر پھر بر تری ثا بت کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) پاکستان کے محمد راشد نسیم نے مارشل آرٹس کیٹیگری میں اپنا 70 واں عالمی ریکارڈ بنا ڈالا جب کہ مجموعی طور پر ان کی اکیڈمی کے ریکارڈز کی تعداد 91 ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق راشد نسیم نے بھارتی ماشل آرٹس ماسٹر سجیت کمار کے ایک منٹ میں کہنی سے 279 اخروٹ توڑنے کے ریکارڈ کو 315 مرتبہ کہنی سے اخروٹ توڑ کرایک مرتبہ پھر اپنی برتری ثابت کردی، یہ ریکارڈ گنیز ریکارڈ آف ورلڈ کی انتظامیہ کو بھجوایا جائے گا۔ 
راشد نسیم کے مطابق ان کا بھارتی ماسٹر اور ان کے شاگردوں سے زبردست مقابلہ جاری ہے، ون ٹو ون مقابلے میں انہوں نے اس بھارتی ٹیم کو پہلے بھی اٹلی میں شکست دی تھی۔ پہلی مرتبہ 195 مرتبہ کہنی سے اخروٹ توڑنے کے ریکارڈ کو پبھاکر ریڈ  نے 229 مرتبہ یہ عمل کرکے توڑا مگر میں نے 256 مرتبہ کہنی سے اخروٹ توڑ کردوبارہ عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام کریا، تاہم پبھاکر ریڈ کے شاگرد سجیت کمار نے 279 اخروٹ توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں:مینا ر پا کستان واقعہ ۔۔عائشہ کو کن ملزموں کے چہرے یاد ۔۔انہیں تھپڑ اور جوتے کیوں مارے؟ سب کچھ بتا دیا
مضبوط ارادوں کے مالک راشد نسیم نے اب ایک مرتبہ پھر بھارت کو عالمی ریکارڈ سے محروم کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، ایک منٹ میں کہنی سے 315 اخروٹ توڑنے والے راشد نسیم کا کہنا ہے کہ حکومتی سرپرستی کے بغیر 70 عالمی ریکارڈز بنانا میرے لیے کسی خواب سے کم نہیں۔حکمران کرکٹ کی طرح اس کھیل میں میر ی بھی سر پر ستی کر یں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم عمران خان کی جا نب سے رمیز راجہ کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ