وزیراعظم عمران خان کی جا نب سے رمیز راجہ کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ

Aug 23, 2021 | 16:47:PM
وزیراعظم عمران خان کی جا نب سے رمیز راجہ کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے سابق قومی کرکٹر رمیز راجہ کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور رمیز راجہ کی ملاقات ختم ہوگئی، وزیراعظم نے رمیز راجہ کو نئے چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نےچیئرمین پی سی بی احسان مانی کو اگلے 3سال کیلئے توسیع نہ دینے سے آگاہ کر دیا۔عمران خان رمیز راجہ کا نام بطور ممبر بورڈ آف گورنرز کو بھجوائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عظیم باکسر محمد علی مرحو م کے نواسے نے پہلی فا ئٹ جیت لی۔۔جذبا تی خطاب میں با ر با ر اللہ کا ذکر ۔۔ ویڈیو وا ئرل

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین بننے کے امیدوار رمیز راجہ وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تھے۔وزیراعظم نے آج رمیز راجا کو نیاچیئرمین پی سی بی تعینات کرنے سے متعلق آگاہ کیاتھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اگلے 3سال کیلئے پی سی بی کے معاملات رمیز راجہ کے سپرد کرنے پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:فواد عالم ایشیا میں سب سے کم اننگز میں 5 سنچریز بنانے والے بیٹسمین بن گئے