فواد عالم ایشیا میں سب سے کم اننگز میں 5 سنچریز بنانے والے بیٹسمین بن گئے

Aug 23, 2021 | 16:14:PM
 فواد عالم ایشیا میں سب سے کم اننگز میں 5 سنچریز بنانے والے بیٹسمین بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری سکور کر کے فواد عالم ایشیا میں سب سے کم اننگز میں 5 سنچریز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں، انہوں نے یہ اعزاز 22 اننگز میں حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے چتیشور پجارا نے 24 اننگز میں 5 ٹیسٹ سنچریز بنا رکھی ہیں جبکہ ساروو گنگولی اور سنیل گاواسکر 5 سینچریاں 25 اننگز کھیل کے بنا سکے اور ان کا اس فہرست میں تیسرا اور چوتھا نمبر ہے۔ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر بھارتی کرکٹر وجے ہزارے ہیں جنہوں نے 26 اننگز میں 5 سنچریز سکور کیں۔پاکستان کی طرف سے یونس خان 28 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں، انہوں نے اپنے کیرئیر کی پانچویں سنچری بنا کر کوہلی ٹنڈولکر اور گاواسکر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مینا ر پا کستان واقعہ ۔۔عائشہ کو کن ملزموں کے چہرے یاد ۔۔انہیں تھپڑ اور جوتے کیوں مارے؟ سب کچھ بتا دیا

فواد عالم نے ٹیسٹ کرکٹ میں تقریباً ایک سال قبل واپسی کی اور اب تک وہ چار سنچریز بنانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے یہ سچنریز نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بنائی ہیں۔ فواد عالم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 10، نیوزی لینڈ کے خلاف 102 اور زمبابوے کے خلاف 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ 

یہ بھی پڑھیں:ادا کا رہ میرا کا مینار پا کستان وا قعہ پر حیران کر دینے وا لا بیان۔۔ویڈیو وا ئرل