مینا ر پا کستان واقعہ ۔۔عائشہ کو  کن ملزموں کے چہرے یاد ۔۔انہیں تھپڑ اور جوتے کیوں مارے؟ سب کچھ بتا دیا

Aug 23, 2021 | 16:03:PM
مینا ر پا کستان واقعہ ۔۔عائشہ کو  کن ملزموں کے چہرے یاد ۔۔انہیں تھپڑ اور جوتے کیوں مارے؟ سب کچھ بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عائشہ اکرم کو کن ملزموں کے چہرے یاد ہیں؟ وہ سامنے آجائیں تو ان کے ساتھ کیا کریں گی؟

سٹی 42 کے پروگرام 'مجرم کون' میں تشدد کا شکار بننے والی ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے جب  ملزموں  کی شناخت کے بارے میں سوال کیا گیا تو اس پر عائشہ نے کہا کہ کچھ ایسے چہرے تھے جو کہ میرے سامنے ہونے کی وجہ سے نقش ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:ادا کا رہ میرا کا مینار پا کستان وا قعہ پر حیران کر دینے وا لا بیان۔۔ویڈیو وا ئرل

دو ملزموں کو بالکل اچھی طرح پہچانتی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ نا خو شگوا ر واقعے کے دوران دونوں ملزموں میں سے ایک نے جب میرے ساتھ دست درازی کی میں نے اسے تھپڑ جڑا تو وہ ہنسنے لگا۔

یہ بھی پڑھیں:چنگ چی رکشا میں نازیبا حرکت کا نشانہ بننے والی متاثرہ لڑکی سے متعلق اہم خبر آگئی

عائشہ نے مزید بتایا کہ جو جو میرے ساتھ بدتمیزی کر رہا تھا میں اس کو اپنے دفاع کیلئےجوتے بھی مار رہی تھی۔ عائشہ کو ایک اور آدمی بھی یاد ہے جو کہ اسے بار بار کہہ رہا تھا کہ تم یہاں پر کیوں آئی ہو؟ کس کے لئے آئی ہو؟ کس کے ساتھ آئی ہو؟ ساتھ ہی وہ ہراساں بھی کر رہا تھا۔

میزبان عامر ڈار نے جب پوچھا کہ یہ چہرے جب سامنے آجائیں تو آپ ان کے ساتھ کیا کریں گی؟ عائشہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شائد میں ان کو نوچ ڈالوں، جب بھی مجھے وہ وقت یاد آتا ہے تو کانپ اٹھتی ہوں، خدا نہ کرے کہ کبھی کسی کی ماں، بہن یا بیٹی کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آئے۔

یہ بھی پڑھیں:لوگو ں کے جذبات ابھارے نہ ترنگا لے کرمینار پا کستان آئی۔۔ قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔۔متاثرہ ٹک ٹاکر عائشہ