چنگ چی رکشا میں نازیبا حرکت کا نشانہ بننے والی متاثرہ لڑکی سے متعلق اہم خبر آگئی

Aug 22, 2021 | 23:59:PM
چنگ چی رکشا میں نازیبا حرکت کا نشانہ بننے والی متاثرہ لڑکی سے متعلق اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)لاہور میں چنگچی رکشا میں اوباش نوجوان کی نازیبا حرکت کا نشانہ بننے والی متاثرہ لڑکی نے منظرعام پر آنے سے معذرت کرلی۔

پولیس کے مطابق چنگچی رکشا میں سوار لڑکی سےدست درازی کیس میں زیر حراست 2 ملزموں سے تفتیش جاری ہے۔نجی ٹی وی کو پولیس ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو فون کرکے منظرعام پر آنے سے معذرت کرلی ہے تاہم تفتیشی ٹیم کی جانب سے لڑکی کو ملزموں کی شناخت کیلئے منانےکی کوششیں کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:زمین پھٹی نہ آسمان ۔۔مدرسے کے معلم کی طالبہ سے مبینہ زیادتی۔۔متا ثرہ کی ویڈیو وا ئرل
پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کو تفتیشی ٹیم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ شناخت کے بعد پولیس خود کیس لڑے گی۔

یا د رہے کہ واقعہ 14 اگست کو سرکلر روڈ پر پیش آیا تھا اور ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد 21 اگست کو  تھانہ لا ری اڈا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عظیم باکسر محمد علی مرحو م کے نواسے نے پہلی فا ئٹ جیت لی۔۔جذبا تی خطاب میں با ر با ر اللہ کا ذکر کر تا رہا۔۔ ویڈیو وا ئرل