پی ایس ایل 11: مسلسل 8 میچز میں شکست کے بعد راولپنڈیز بالآخر پہلی جیت حاصل کرنے میں کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 میں مسلسل 8 میچز میں شکست کے بعد راولپنڈیز پہلی جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔
جمعرات کو پی ایس ایل 11 کے 34 ویں میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ مقررہ 20 اوورز میں 137رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ڈیون کونوے 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔
جواب میں راولپنڈیز نے 138 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ کپتان محمد رضوان نے 45، کامران غلام نے 42 اور ڈیرل مچل 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ بنائے۔
Rawalpindiz finally register their maiden HBL PSL win and claim the Golden Bail ????#HBLPSL11 | #NewEra | #RPvIU pic.twitter.com/qVq56a3qlz
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 23, 2026
یوں پی ایس ایل 11 میں مسلسل 8 میچوں میں ناکامی کے بعد راولپنڈیز پہلی جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔