تحریک انصاف کی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

Apr 23, 2022 | 15:14:PM
  تحریک انصاف کی بڑی شخصیت کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
کیپشن: تحریک انصاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حکومت  نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے  ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نے حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے باوجود ان کی مخالفت جاری رکھی، نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے اب ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا اور مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ کسی سینئر وکیل کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کرنے کیلئے مشاورت جاری ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نے کچھ روز قبل اپنےعہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن عمران خان کی ہدایت پر استعفی نہیں دیا اور نومنتخب حکومت کی ہائیکورٹ میں ڈٹ کر مخالفت کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:چودھری شجاعت کا وزیراعظم شہبازشریف کواہم مشورہ

 واضح رہے کہ ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نے حمزہ شہباز کے وزارت اعلیٰ کے الیکشن کو بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ کی ترمیم شدہ ڈیٹ شیٹ جاری