بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپوربھی ہندوانتہا پسندوں کے نشانے پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپوربھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئیں ۔ہندو انتہا پسندوں نے کرینہ کپور کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق کرینہ کپور کے ماتھے پر بندی نہ لگانے پر ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہوگئے اور اس عمل کو ہندو رسم ورواج ختم کرنے کی سازش قرار دے دیا، ہندو انتہاپسندوں نے عوام سے کرینہ کپور کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا ۔ بالی ووڈ اداکارہ نے جیولری کے برانڈ کے لیے ایک اشتہار میں کام کیا اور اس دوران وہ پوسٹر میں بغیر بندی کے نظر آئیں جس پر انتہا پسند آگ بگولہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:عامر خان کی بیٹے کے ساتھ تصاویر منظر عام پر