عامر خان کی بیٹے کے ساتھ تصاویر منظر عام پر

Apr 21, 2022 | 10:43:AM
عامر خان بیٹے کے ساتھ، فائل فوٹو
کیپشن: عامر خان بیٹے کے ساتھ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ اسٹار عامر خان نے طویل مدت کے بعد اپنے بیٹے کیساتھ تصاویر شئیر کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق عامر خان کی بیٹے آزار راؤ کے ساتھ تصاویر منظرِ عام پر آگئیں۔اہلیہ کرن راؤ سے طلاق کے بعد اور سوشل میڈیا سے دور عامر خان کبھی کبھار ہی منظرِ عام پر آتے ہیں۔حال ہی میں  ’عامر خان پراڈکشن‘ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تصاویر جاری کی گئیں جس میں انہیں گرمیوں کو ویلکم کرتے ہوئے آم کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 تصاویر میں عامر خان کے ہمراہ ان کا 10 سالہ بیٹا آزاد راؤ بھی موجود ہے، دونوں کو پھلوں کے بادشاہ آم کھاتے اور اس سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں کہا گیا کہ ’کیا آپ نے اور آپ کی فیملی نے گرمیوں کا استقبال بھی ایسے ہی کیا ہے؟

آزاد عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ سے بیٹا ہے، دونوں نے گزشتہ سال جولائی میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا، عامر خان کبھی کبھار آزاد کے ساتھ ساتھ دکھائی دیتے ہیں۔ 

خیال رہے کہ عامر اور کرن راؤ کی پہلی ملاقات بلاک بسٹر فلم ’لگان‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ فلم میں عامر خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور کرن راؤ اس فلم کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھیں،عامر خان اور کرن راؤ نے 28 دسمبر 2005 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، عامر نے اس سے قبل رینا دتہ سے شادی کی تھی اور ان کے ساتھ دو بچے جنید خان اور ایرا خان ہیں۔

عامر خان اور کرن راؤ کے ہاں 2011 میں بیٹے آزاد راؤ خان کی پیدائش ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:      حکمران جماعت کا مقامی رہنما گھر کے باہر قتل