حکمران جماعت کا مقامی رہنما گھر کے باہر قتل

Apr 21, 2022 | 10:31:AM
مقامی رہنما قتل، فائل فوٹو
کیپشن: مقامی رہنما قتل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے شہر دہلی میں حکمرں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مقامی رہنما گھر کے باہر خون میں لت پت پڑے تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے رہنما کی شناخت جیتو چوہدری کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمر 42 سال تھی، انہیں گھر کے باہر گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔بھارتی پولیس کے کانسٹیبل کو بی جے پی رہنما ان کے گھر کے باہر خون میں لت پت پڑے ملے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو گولیاں مار کر زخمی کیا گیا تھا، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے کہا کہ یہ مر چکے ہیں۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے کارتوس برآمد ہوئے ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جانچ کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ۔عوام پریشان۔لیسکو کا کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ