ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نئی دوا کا کامیاب ٹرائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)طبی ماہرین کو ذیابیطس کے علاج کیلئے دوا کی تیاری میں بڑی کامیابی حاصل کرلی،نئی تجرباتی دوا کیگرا سیما نے ٹرائل میں نامور دوا زپ باؤنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، نئی دوا نے تیزی سے وزن کم کرنے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
ڈنمارک کی دوا ساز کمپنی نوو نورڈسک کی کیگرا سیما کے ایلی للی کمپنی کی مقبول ترین دوا زپ باؤنڈ کے مقابلے میں زیادہ وزن کم کرنے کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔
حال ہی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق کیگرا سیما کے استعمال سے مریضوں کا وزن زپ باؤنڈ کے مقابلے میں زیادہ تیزی اور مؤثر طریقے سے کم ہوا ہے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نئی تجرباتی دوا کیگرا سیما نے ٹرائل کے آخری مرحلے میں مریض کا اوسطاً 12.4 فیصد وزن کم کیا، اس ٹرائل میں ایلی للی کی دوا ٹرزیپیٹائڈ سے موازنہ کیا گیا۔
کمپنی کے مطابق آخری مرحلے کے ایک کلینیکل ٹرائل میں کیگرا سیما استعمال کرنے والے مریضوں کے وزن میں اوسطاً 12.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اس کے مقابلے میں ایلی للی کی ٹرزیپیٹائڈ، جو ذیابیطس کی دوا ماؤن جارو (Mounjaro) اور موٹاپے کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی زپ باؤنڈ (Zepbound) کا فعال جزو ہے، سے وزن میں 9.1 فیصد کمی دیکھی گئی۔
نوو نورڈسک کے مطابق ایک ملی گرام خوراک میں کیگرا سیما نے 5 ملی گرام ٹرزیپیٹائڈ کے مقابلے میں وزن کم کرنے کے حوالے سے بہتر کارکردگی دکھائی۔
تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان نتائج کو احتیاط سے دیکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ زیادہ خوراکوں کے ساتھ ہونے والے ایک سابقہ ٹرائل میں ٹرزیپیٹائڈ پہلے ہی کیگرا سیما کے مقابلے میں بہتر نتائج دکھا چکی ہے۔
کیگرا سیما کو نوو نورڈسک کی موجودہ مشہور وزن کم کرنے والی دوا ویگووی کی اگلی نسل کی دوا قرار دیا جا رہا ہے، یہ ہفتے میں ایک بار لگایا جانے والا انجکشن ہے جس میں دو فعال اجزا، کیگریلنٹائڈ اور سیمیگلوٹائڈ شامل ہیں۔
نوو نورڈسک نے کیگرا سیما کو آئندہ سال کے آغاز میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے وزن کم کرنے کے لیے اس دوا کی منظوری کی درخواست پر امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے فیصلے کی توقع رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں :قوم کی غیر متزلزل حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر