شمالی کوریا کا مبینہ طور پر ہائپرسونک میزائل کا تجربہ

Sep 23, 2026 | 00:39:AM
شمالی کوریا کا مبینہ طور پر ہائپرسونک میزائل کا تجربہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)شمالی کوریا نے مبینہ طور پر ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کیا ہے جسےکم جونگ اُن نے  مخالفین کے لیے ناقابل علاج دردِ سر قرار دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق  شمالی کوریا نے اتوار کے روز  بحیرہ جاپان میں 2 میزائلوں کا تجربہ کیا تھا, ان میں سے ایک میزائل نے 440 کلومیٹر اور دوسرے میزائل نے 590 کلومیٹر کا فاصلہ طےکیا تھا۔

آج شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے نے 'نئے ہتھیاروں' کےکامیاب تجربےکا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ کم جونگ اُن نے اپنی بیٹی کے ہمراہ اتوار کے روز اس تجربے کا مشاہدہ کیا۔

شمالی کوریا کی جانب سے ہتھیارکی قسم یا تجربےکی دیگر تفصیلات کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم امریکی اور جنوبی کورین میڈیا نے ماہرین کے حوالے سے دعویٰ کیا ہےکہ یہ  ہائپرسونک میزائل کا تجربہ ہے۔

شمالی کوریا کے خبر رساں ادارے کے مطابق کم جونگ اُن نے نئے ہتھیاروں کے تجربے کے حوالے سےکہا کہ  انتہائی جدید دفاعی ٹیکنالوجی کا مظاہرہ ریاست کی جنگی تیاری اور مسلح افواج کی مستقبل کی ترقی کے حوالے سے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔

کم جونگ اُن کا کہنا تھا کہ دشمن عسکری ٹیکنالوجی کے میدان میں ایسی پیشرفت کے معنی بغیر کسی وضاحت کے بہتر طور پر سمجھ جائےگا اور  اس کامیاب تجربے سے دشمن کے لیے ناقابل علاج درد سر پیدا ہوگا اور اسے ایک انتہائی سخت اور ناگزیر ضرب لگےگی۔

یہ بھی پڑھیں :قوم کی غیر متزلزل حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر