مس امریکہ کا ٹائٹل جیتنے والی ماڈل کے میک اپ کا مذاق بن گیا 

Sep 22, 2025 | 22:36:PM
مس امریکہ کا ٹائٹل جیتنے والی ماڈل کے میک اپ کا مذاق بن گیا 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مس امریکہ کا ٹائٹل جیتنے والی ماڈل کے میک اپ کا مذاق بن گیا ، ان کی جیت کے فوری بعد ہی ٹرولنگ کا عمل شروع ہو گیا ۔

کیسی ڈونیگن نے ستمبر کو فلوریڈا کے شہر اورلینڈ میں ہونے والے مس امریکہ کے مقابلے میں مس امریکہ 2025کا تاج اپنے سر پر سجایا ، مگر ان کی جیت کے فوری بعد سوشل میڈیا پر ان کے میک اپ کو لے کر تنقید شروع ہوگئی۔

 کئی صارفین نے دعویٰ کیا کہ سٹیج لائٹس کے نیچے ان کا میک اپ بھاری اور سخت لگ رہا تھا ، حتی کہ کچھ نے کہا کہ ٹیکساس کی نمائندہ اور رنرز اپ سیڈی شیئر مائر کو فاتح ہونا چاہئے تھا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد امریکی ماڈل کا کہنا ہے کہ وہ منفی تبصروں کو اپنے اعصاب پر سوار نہیں ہونے دیں گی ، کسی بڑے ایونٹ کے بعد اس طرح کی آرا کا آنا فطری بات ہے ، لوگوں کو اپنی رائے رکھنے کا حق ہے لیکن میں اپنے اردگرد محبت اور سپورٹ سے گھری ہوں اور اسی پر توجہ دے رہی ہوں ۔

ڈونیگن نے بتایا کہ وہ کم آمدنی والے گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں ، بچپن مین انہیں غربت اور بدمعاشی کا سامنا رہا جبکہ ان کی والدہ کو 9برس کی عمر میں فالج کا پہلا حملہ ہوا ، میرا یہی پس منظر ثابت کرتا ہے کہ مشکل حالات انسان کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرتے ہیں ، مس امریکہ کا ٹائٹل جیتنے والی ماڈل کو انعام کے طور پر 50ہزار ڈالر کی ٹیوشن سکالرشپ اور ابتدائی ٹیلنٹ مقابلے میں کارکردگی پر مزید 3ہزار ڈالر ملے ۔ 

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں 10ہزار ڈالر کا لباس پہن کر نہیں جیتی، میرا ٹیلنٹ ڈریس سپانسر ڈ تھااور میک اپ کا کچھ حصہ عام دکانوں سے خریدا گیا تھا، کامیابی کا تعلق پیسوں یا پس منظر سے نہیں بلکہ محنت اور خود اعتمادی سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سندھ حکومت نے 24 ستمبر کو 14 شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا