سندھ حکومت نے 24 ستمبر کو 14 شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاجز جمالی) سندھ حکومت نے 24 ستمبر کو صوبے کے 14اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے، بلدیاتی ضمنی انتخابات کے موقع پر سندھ کے چودہ اضلاع میں عام تعطیل ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق تعطیل کا اطلاق گھوٹکی، سکھر، خیرپور، میرپورخاص، عمرکوٹ اور مٹیاری میں ہو گاحیدرآباد، جامشورو، دادو، بدین اور ٹھٹھہ میں بھی عام تعطیل ہو گی کراچی ویسٹ، کراچی ایسٹ اور کیماڑی اضلاع میں بھی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ 14 اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کے لئے ووٹرز کو سہولت فراہم کرنے کے لیے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔14 اضلاع میں 24 ستمبر بدھ کے روز تمام سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 23 ستمبر کو چھٹی ہو گی یا نہیں ؟ حقیقت سامنے آگئی