23 ستمبر کو چھٹی ہو گی یا نہیں ؟ حقیقت سامنے آگئی

Sep 22, 2025 | 15:38:PM
23 ستمبر کو چھٹی ہو گی یا نہیں ؟ حقیقت سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گزشتہ چنددنوں سے 23 ستمبر کی چھٹی سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خبریں گردش کررہی ہیں تاہم عام تعطیل کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔ 

23 ستمبر 2025 کو ملک بھر میں عام تعطیل ’’حکومتی نوٹیفکیشن‘‘کے نام سے جعلی دستاویزات شیئر کی جارہی تھیں، ساتھ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اس طرح کی خبریں زیرِ گردش تھیں، جس کے بعد عوام بالخصوص طلبا اور سرکاری ملازمین میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ 23 ستمبر کی تعطیل صرف سعودی عرب میں ہے، پاکستان میں کسی قسم کی کوئی چھٹی نہیں ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 23 ستمبر کو کسی قسم کی تعطیل نہیں ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں بلکہ صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔

خیال رہے کہ 23 ستمبر کو سعودی عرب اپنا 95واں قومی دن منانے جا رہا ہے، جو ہر سال 23 ستمبر کو 1932 میں مملکت کے اتحاد کی یاد میں منایا جاتا ہے۔