سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام، ڈالر کی قدر میں معمولی کمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکامنفی رجحان پراختتام ہوا، ہنڈریڈانڈیکس میں 482پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ہنڈریڈانڈیکس 1لاکھ 57ہزار 554کی سطح پربندہوا، سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپر 483کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبارہوا۔
252کمپنیوں کے شیئرزمیں مندی اور209کمپنیوں کے شیئرزمیں تیزی رہی، سٹاک مارکیٹ 60ارب روپے سے زائدمالیت کے 16ارب سے زائدکے شیئرزکاکاروبارہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، انٹربینک میں ڈالر 281.46 روپے سے کم ہوکر 281.45 روپے پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں :سندھ حکومت نے 24 ستمبر کو 14 شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا