کہیں موسم ابرآلودتوکہیں بونداباندی،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)کراچی شہر کا موسم آج ابر آلود اور کچھ مقامات پر بوندا باندی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے،تاہم شہر قائد میں کہیں کہیں بوندا باندی کا بھی امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تکنیکی و آپریشنل وجوہات :9 پروازیں منسوخ ، ایک تاخیر کا شکار
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 7 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔