تکنیکی و آپریشنل وجوہات :9 پروازیں منسوخ ، ایک تاخیر کا شکار

Sep 22, 2025 | 09:43:AM
تکنیکی و آپریشنل وجوہات :9 پروازیں منسوخ ، ایک تاخیر کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونیوالی9 پروازیں منسوخ اور ایک تاخیر کا شکارہوگئی۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے بانکوک جانےوالی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 ،کراچی سے مسقط جانےوالی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیووائے 324اورکراچی سے دبئی جانےوالی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 شامل ہیں۔
کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125اور 123بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔
کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئربلو کی پرواز پی ای 200 چارگھنٹے تاخیر کے بعد سہ پہر ساڑھےچار بجے روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: دل کے دورے کے بعد یہ دواانتہائی نقصان دہ ہوسکتی ہے
کراچی سے لاہورجانےوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،143،کراچی سے لاہورجانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے306اورکراچی سے سکھر جانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے536بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔