سربراہ پاک بحریہ کا دورہ امریکہ،25 ویں انٹر نیشنل سی پاور سیمپوزیم میں شرکت

Sep 22, 2023 | 10:43:AM
سربراہ پاک بحریہ کا دورہ امریکہ،25 ویں انٹر نیشنل سی پاور سیمپوزیم میں شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا دورہ امریکہ اور 25ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم 2023 میں شرکت۔

 تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل محمد امجد خان نیاز ی  نے امریکا میں منعقد ہونے والی سی پاور سمپوزیم میں شرکت کی ہے ، سمپوزیم میں دنیا بھر سے وفود، بحری افواج اور کوسٹ گارڈ کے سربراہان نے شرکت کی ہے ، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سمپوزیم میں مشترکہ میری ٹائم چیلنجز اور بین الاقوامی سطح پر میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،نیول چیف کے اس دورے سے سمپوزیم میں شریک دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ علاقائی اور عالمی سطح پر سمندری تحفظ کیلئے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک بحریہ کی امریکہ کے سیکرٹری آف نیوی اور امریکی بحریہ کے دیگر اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں ،سربراہ پاک بحریہ کی سپین کے چیف آف اسٹاف اور آذربائیجان، سعودی عرب، ہالینڈ، مصر کی بحری افواج کے سربراہان سے بھی الگ الگ خصوصی ملاقاتیں ہوئیں،ملاقاتوں کے دوران نیول چیف نے عالمی سطح پر میری ٹائم ڈومین میں بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا تھا کہ نیول چیف کے اس دورے سے سمپوزیم میں شریک دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ علاقائی اور عالمی سطح پر سمندری تحفظ کیلئے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:مبینہ زیادتی کرنےپربیٹی نےباپ کوقتل کر دیا