پاک انگلینڈ میچ کے دوران ہلڑ بازی کرنے والے محتاط ہوجائیں

Sep 22, 2022 | 21:10:PM
پاک انگلینڈ میچ، ہلڑ بازی، محتاط ہو جائیں،
کیپشن: پاک انگلینڈ میچ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاک انگلینڈ میچ کے دوران ہلڑ بازی کرنے والے محتاط ہوجائیں،نیشنل سٹیڈیم کے باہر قیدیوں کو لے جانےوالی 5 گاڑیاں پہنچا دی گئیں۔

میچ کے دوران بد نظمی کرنے والوں کو سٹیڈیم سے نکال کر قیدیوں کی وین میں بند کردیا جائیگا، اس کے علاوہ بغیر ٹکٹ پہنچے شائقین کو بھی میچ ختم ہونے کے وقت تک جیل کی گاڑی میں قید رکھا جائے گاجبکہ میچ کے دوران انکلوژر میں امن و امان کا مسئلہ بنانے والوں کو بھی قیدیوں کی گاڑی میں قید کرلیا جائے گا۔

میچ کا ٹکٹ اور اصلی شناختی کارڈ رکھنے والے شائقین کو ہی شٹل میں بیٹھنے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کیسز کا فیصلہ سب کیلئے ایک جیسا ہونا چاہئے، اسفند یار ولی