توہین عدالت کیسز کا فیصلہ سب کیلئے ایک جیسا ہونا چاہئے، اسفند یار ولی 

Sep 22, 2022 | 17:24:PM
عوامی نیشنل پارٹی، سربراہ اسفند یار ولی، عمران خان، توہین عدالت کیس، مبینہ دبائو، فیصلوں سے، نقصان ملک
کیپشن: اسفند یار ولی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کے سربراہ اسفند یار ولی نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس میں عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ مبینہ دباؤ میں کئے گئے فیصلوں سے نقصان ملک اور ریاست کا ہوگا، آج بھی یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ طاقتور کیلئے ایک قانون اور کمزورکیلئے دوسرا قانون ہے۔
سربراہ اے این پی کا کہناتھا کہ ریاستی اداروں، ججز، پولیس افسران کو دھمکیاں دی گئیں لیکن بار بار معافی مانگنے کا کہا گیا،اگر قانون یہی ہے تو پھر توہین عدالت اور اسی نوعیت کے کیسز کا فیصلہ ہر ایک کیلئے یہی ہونا چاہئے،یوسف رضاگیلانی،دانیال عزیز، نہال ہاشمی اور طلال چودھری کو معافی مانگنے کے باوجود نااہل کیا گیا،ایک ہی نوعیت کے کیسز میں دو قسم کے فیصلوں سے تاثر دیا جارہا ہے کہ طاقتور اور کمزور کیلئے الگ قانون ہیں۔
اسفندیارولی کا مزید کہناتھا کہ ایک طرف منتخب پشتون ایم این اے علی وزیر اور دوسری طرف عمران نیازی، فیصلے عوام کے سامنے ہیں،ایک نہیں دو پاکستان کا تصور ختم کرنا ہوگا بصورت دیگر ملک میں انارکی پھیلے گی،ان کا کہناتھا کہ کسی کو لاڈلا بنانے سے ملک کا بہت نقصان ہوچکا ہے، اب ملک کو آئین کے مطابق چلنے دیں،آئین میں ہر شخص اور ہر ادارے کے اختیارات درج ہیں، ہر جرم کی سزا بھی قانون میں موجودہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا ایک بار پھر پی ٹی آئی کو اسمبلی میں واپسی کا مشورہ