ڈالر نے روپے کو مزید کمزور کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) اکتوبر کا تیسرا ہفتہ روپے کیلئے برا تو ڈالر کیلئے اچھا ثابت ہوا۔ڈالر نے روپے کو کمزور کردیا،روپیہ کتنا کمزور ہوا ،رپورٹ آگئی ۔
ڈالر اور دیگر کرنسی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 41 پیسے مہنگا ہوگیا،ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 218.43 روپے سے بڑھ کر 220.84 روپے پرپہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی پر روپے پر پریشر دیکھا گیا ،ستمبر 22 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 17 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگیا ،پاکستان کا سب سے بڑا چیلینج بیرونی قرضوں کی ادائیگی ہے ،اگست کے مقابلے ستمبر میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 53 فیصد کم رہا ،اگست میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 68 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر ستمبر میں 32 کروڑ ڈالر رہا ۔
ہفتے کے دوران ڈالر مہنگا ہونے پر ایکسچینج کمپنیز نے کیپ لگانے کا فیصلہ کیا،اوپن مارکیٹ میں کیپ لگنے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی،ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 10 پیسے سستا ہوچکا ہے
ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 226 روپے سے کم ہوکر 224.90 روپے کا ہوگیا،ایک ہفتے میں یورو 5.35 روپے کمی سے 218.65 روپے کا ہوگیا،ایک ہفتے میں برطانوی پاونڈ 6.25 روپے کمی سے 249.75 روپے کا ہوگیا،ایک ہفتے میں امارتی درہم 2.10 روپے مہنگا ہوکر 64.60 روپے کا ہوگیا،ایک ہفتے میں سعودی ریال 1.10 روپے کمی سے 59.70 روپے کا ہوگیا۔
ضرور پڑھیں :عمران خان کے بیانات میں کھلا تضاد سامنے آگیا
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا، ایک یفتے میں 100 انڈیکس میں 264 پوائنٹس اضافہ ہوا،ایک ہفتے مین 100 انڈیکس 0.62 فیصد اضافے سے 42213 پر بند ہوا، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 42420 رہی، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 41726 رہی،ایک ہفتے میں 31 ارب روپے مالیت کے 1.14 ارب شئیرز کا کاروبار کیا گیا،ایک ہفتے میں شئیرز کی قیمت بڑھنے سے مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 21 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا،مارکیٹ کیپٹلائزیشن 21 ارب روپے بڑھ کر 6839 ارب روپے پر پہنچ گئی۔