معروف بھارتی پنجابی گلوکار ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہارگئے

Nov 22, 2025 | 16:18:PM
معروف بھارتی پنجابی گلوکار ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہارگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: بھارتی پنجابی، ہرمن سدھو،گلوکار، ٹریفک حادثہ,Indian Punjabi, Harman Sidhu, singer, traffic accident,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی پنجابی مقبول گلوکار ہرمن سدھو ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ 
حادثہ پٹیالہ منسا ہائی وے پر پیش آیا جہاں 37 سالہ  گلوکارکام سے گھر واپس جا رہے تھے,حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی اور شناخت کے قابل بھی نہ رہی اور ہرمن سدھو موقع پر ہی دم توڑ گئے,پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ہرمن سدھو بھارتی پنجاب کے گھروں میں ایک جانی پہچانی آواز تھے،ان کی اچانک موت نے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کو صدمے میں مبتلا کر دیاہے۔ 
ہرمن سدھو کو شہرت ان کے سپر ہٹ گانے ’Paper Ya Pyar‘ سے ملی جو انہوں نے مشہور گلوکارہ مس پوجا کے ساتھ گایا تھا، اسی گانے نے انہیں مین اسٹریم موسیقی میں جگہ دلائی اور ان کے کیریئر کے بڑے دروازے کھول دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: مقدمات اور ذہنی دباؤ نےزندگی سے بددل کر دیا تھا:فیروز خان کا انکشاف
ہرمن سدھو کی کم عمری میں موت نے فنکار برادری کو شدید جھٹکا دیا ہے۔ ان کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وہ بہت محنتی تھے اور اپنے کیریئر کے بہترین دور میں تھے۔ہرمن سدھو کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔