مقدمات اور ذہنی دباؤ نےزندگی سے بددل کر دیا تھا:فیروز خان کا انکشاف
مشکل دور نے اندر سے بدل کر رکھ دیا,اب زندگی کو نئے زاویے سے دیکھتاہوں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف اداکار فیروز خان نے کہا ہے کہ مجھے میری ذاتی زندگی کی وجہ سے بہت شدت سے نشانہ بنایا گیا۔
فیروز خان کاکہناہے کہ ان کی پہلی شادی علیزہ سلطان سے ہوئی تھی جو اختلافات کے باعث طلاق پر ختم ہوگئی، اس دوران علیزہ سلطان کی جانب سے تشدد کے الزامات اور سوشل میڈیا پر ہونے والی شدید تنقید نے ان کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا۔
فیروزخان نے بتایا کہ وہ اب ڈاکٹر زینب کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں لیکن پرانی زندگی سے جڑے تنازعات آج بھی ان کے ساتھ جڑے نظر آتے ہیں، سوشل میڈیا کی مخالفت، عدالتوں کے چکر اور بچوں سے دوری نے انہیں شدید ذہنی تناؤ میں مبتلا کر دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے میری نجی زندگی کی وجہ سے مسلسل نشانہ بنایا گیا، ایک روز میں اچانک گر پڑا اور بے ہوش ہوگیا، حد یہ کہ زندگی اور موت کے بیچ میں تھا، ایک وقت ایسا بھی آیا جب میں نے خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں:نرگس فخری کو سالگرہ پر شوہر کی جانب سے قیمتی رولز روئس کا تحفہ
معروف اداکار کا کہنا تھا کہ بچوں سے دوری ان کے لیے سب سے زیادہ تکلیف دہ تھی، مجھے اپنے بچوں کی شدید یاد آتی تھی مگر ملنے کی اجازت نہیں تھی، عدالتوں میں جاری مقدمات اور ذہنی دباؤ نے انہیں زندگی سے بددل کر دیا تھا لیکن میری والدہ نے امید نہیں چھوڑی، جب میں بے ہوش تھا تو امی نے آیت الکرسی پڑھی انہی کی دعا سے میں دوبارہ ہوش میں آیا اور زندگی کی طرف واپس لوٹا، اس مشکل دور نے انہیں اندر سے بدل کر رکھ دیا مگر اب وہ زندگی کو نئے زاویے سے دیکھتے ہیں۔