نرگس فخری کو سالگرہ پر شوہر کی جانب سے قیمتی رولز روئس کا تحفہ

Nov 22, 2025 | 13:00:PM
نرگس فخری کو سالگرہ پر شوہر کی جانب سے قیمتی رولز روئس کا تحفہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈاداکارہ نرگس فخری کوان کے شوہرنے قیمتی رولزرائس کاتحفہ دے کرحیران کردیا۔
46 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر شوہر ٹونی بیگ کی جانب سے ملنے والی نیلے رنگ کی لگژری کار کی تصاویر شیئر کیں جو ایک بڑے سرخ ربن میں لپٹی ہوئی تھی، گاڑی کی مالیت تقریباً 10 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔
اگرچہ نرگس کی سالگرہ اکتوبر میں تھی مگر انہوں نے یہ تحفہ نومبر میں سامنے لاتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اب وہ سوچ رہی ہیں کہ اگلے سال 2026 کا برتھ ڈے گفٹ کیا ہوگا۔


 نرگس نے اپنی گاڑی کی وہ تصاویر بھی پوسٹ کیں جن میں ان کی رولز روئس ان کے شوہر کی رولز روئس کے ساتھ کھڑی نظر آ رہی ہے۔
 پوسٹ سامنے آتے ہی شوبز ستاروں نے تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ پروڈیوسر ایکتا کپور نے لکھا کہ ٹونی بھائی بہترین ہیں، جبکہ ہدایتکار ترن منسکانی نے مزاح کرتے ہوئے کہا کہ ٹونی نرگس کو چھوڑو، میری سالگرہ بھی آنے والی ہے۔


واضح رہے کہ نرگس فخری اور ٹونی بیگ رواں سال اس وقت خبروں میں آئے جب یہ رپورٹس سامنے آئیں کہ دونوں نے لاس اینجلس میں قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں سادگی سے شادی کر لی ہے، اگرچہ جوڑے نے باضابطہ اعلان نہیں کیا، مگر فرح خان کے ایک انٹرویو میں نرگس کو ٹونی کی بیوی کہہ دینے کے بعد یہ چہ مگوئیاں مزید بڑھ گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:’’بچاؤ مجھے بچاؤ‘‘ اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹونی بیگ کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے اور وہ کاروباری دنیا کی معروف شخصیت ہیں، انہوں نے 2006 میں کاروبار کا آغاز کیا اور وقت کے ساتھ اسے عالمی سطح پر پھیلا دیا،دوسری جانب نرگس فخری حال ہی میں فلم’’ مستی 4 ‘‘میں نظر آئی ہیں، اس سے قبل وہ ’’ہاؤس فل 5 ‘‘کی کاسٹ کا بھی حصہ بنی تھیں۔