ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
اے آئی ٹیکنالوجی اور سولر پینل میں بھی سونے کا استعمال ، سونا ہر آنے والے دن میں مہنگا ہونے کا امکان ہے،دنیا کے طاقتور ممالک اس وقت سونا جمع کر نے میں مصروف ہیں، خلا ءمیں جانے والی وہیکلز میں بھی سونے کا استعمال کیا جاتا ہے: ماہرین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 300 روپے کے اضافے کے بعد آج ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1808 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 67 ہزار 860 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 23 ڈالر بڑھ کر 4065 ڈالر فی اونس ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکہ کے بعد ایک اور بڑے ملک نے پاکستان کی بھارت پر فتح تسلیم کر لی
ماہرین کے مطابق سونا ہر آنے والے دن میں مہنگا ہونے کا امکان ہے ، جس کی وجہ سے سونے کی قیمت سال کے آخر تک 10 لاکھ فی تولہ تک بھی پہنچ سکتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے طاقتور ممالک اس وقت سونا جمع کر نے میں مصروف ہیں ، مختلف ممالک اے آئی ٹیکنالوجی اور سولر پینل میں بھی سونے کا استعمال کر رہے ہیں ۔
ماہرین کے مطابق خلا ءمیں جانے والی وہیکلز میں بھی سونے کا استعمال کیا جاتا ہے، سونا سب سے زیادہ ریڈیایشن کو روکنے کےلئے کام کرتا ہے ۔
سونے کو کینسر کے علاج کی ریسرچ میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے ۔
ماہرین کے مطابق مستقبل میں سونا ڈالر کی جگہ لے گا اور ڈالر کی تنزلی کا امکان بھی ظاہر کیا ر ہاہے۔