سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑا اضافہ

Aug 22, 2026 | 16:59:PM
 سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عالمی منڈی اورمقامی مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 57 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 604 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 82 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 972 روپے کا اضافہ ہواہے جس کے بعددس گرام سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 39 روپے  ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیزل کی قیمت میں اضافہ مسترد ؛گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نےبڑامطالبہ کردیا
فی تولہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور 7 ہزار 379 روپے پر برقرار ہے۔