اسد عمر کی جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت 6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

Nov 22, 2023 | 11:13:AM
اسد عمر کی جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت 6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت 6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے رہنما پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اسد عمر کی جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت 6 مقدمات کی سماعت کی۔

وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ اسد عمر کی ایک مقدمہ میں اسلام آباد میں عبوری ضمانت پر سماعت ہے، اسد عمر اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کے بیٹے کیخلاف جناح ہاؤس حملہ کیس عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

انسداد دہشت گردی عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور اسد عمر سمیت دیگر ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔

بعد ازاں عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی۔